سی بی اے اور واپڈا کے درمیان کا میاب مذاکرات، یونین کے مطالبات منظور

حیدرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کا واپڈا واٹر ونگز کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جنرل مینجر واپڈا سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی ، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد قائمخانی ، اقبال احمد خان، دریا خان، ممتاز بیگ، یوسف پنھور، محبوب الرحمن ، سلیم سیال نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جی ایم ساﺅتھ ریاض مغل، چیف انجینئرز مجید شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مولا بخش ٹانوری موجود تھے۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے ایجنڈا پیش کیاگیا جس میں کچھ پر فوری احکامات اور کچھ بالا اتھارٹی لاہور کو بھیج دیئے گئے ۔ جن میں واپڈا ڈسپنسری کا لطیف آباد میں قیام، ہیڈ کوارٹر الاﺅنس، رات کی ڈیوٹی کرنے والوں کیلئے شفٹ الاﺅنس، دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کیلئے نوکریوں کے احکامات، حب ڈیم کالونی کی مرمت ، لاڑکانہ کے ملازمین کیلئے ہاﺅس رینٹ 45%اور کنوینس الاﺅنس، حب بلوچستان کو ڈیزرٹ الاﺅنس ، واپڈا اسپتال حیدرآباد میں ادویات کی فراہمی و مسائل اور دیگر پوائنٹس زیر بحث آئے۔ وریں اثناءحیسکو انتظامیہ سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں 81ڈیلی ویجز ملازمین مختلف کٹیگریز (ALM,B.D,M.R, LDC, ASSA)وغیرہ کو ریگولر کرانے کے احکامات کا اجراءکرایا گیا جبکہ 7، MS-Iکو MRSSمیں ترقیاں دلوائی گئیں۔اس موقع پر قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ یونین نام ہے جدوجہد کا جو محنت کشوں کی طاقت کے سر چشمے کے باعث ملازمین کے مسائل کیلئے شب روز کو شاں ہیں ۔

Latest from Blog