حکومت صوبے کے عوام درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے :شرجیل انعام میمن

حیدر آباد: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی پی پی حکومت صوبے کے عوام کو در پیش مسائل کے حل اور انھیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود ، ترقیاتی اور عوام کے مکمل تحفظ کے لیے کئی منصوبے بھی شروع کےے گئے ہیں ۔ سول لائن حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پرحلقہ پی ایس 50 کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ، کو چیئر مین اور سابق صدرآصف علی زرداری حکومت سندھ کے تمام ترقیاتی او رفلاح و بہبود کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے انھیں خوشحال مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں شروع کردہ تمام ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیںاور کام کی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع کے شہروں اور با الخصوص کراچی میں پولیس کو چوکنا کیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ضابطہ لاکر صوبے کے عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں قدرتی آفات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے میں تھوڑا وقت لگا ہے لیکن اس وقت ان تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ان منصوبوں کے فوائد عوام تک منتقل ہو جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے نمٹنا نہ پڑے۔ انھوں نے عوام کو اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر انھوں نے حلقہ پی ایس 50کے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کےے جائیں ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے یوسی مسو بھرگڑی اور ٹنڈو جام کا دورہ کیا جہاں انھوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہموں پوٹا ، گاوں بڈھانی حاجانو ، گورنمنٹ پرائمری اسکول رحیم خان چھلگری اور دیگر علاقوں کے مختلف مکینوں سے ان کے ورثاءکے انتقال پر تعزیت کی اور ٹنڈو جام کے ارد گرد مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا ۔

Latest from Blog