اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، ایک ہفتے میں منشیات ا سمگلنگ میں ملوث6 خواتین گرفتار

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورسنے مختلف کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث6 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں کے دوران گرفتارخواتین سے26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی جبکہ گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرخاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضے سے 855 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اے این ایف کاکہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخاتون کیبیگ سے1.942 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران2 خواتین کو گرفتار کیا گیا جن سے 22.8 کلوگرام چرس برآمدہوئی۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی چونگی نمبر26، اسلام آباد کے قریب کی گئی جس میں خاتون سے 500 گرام چرس،250 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

Next Post

خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کرونگی: ایمان علی

Wed Dec 6 , 2023
کراچی (پی پی آئی) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔حال ہی میں اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے […]