علما ومشائخ اہلسنت کو بدنا م کرنے کی سازش بند کی جائے: جمعیت علما پاکستان

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری عبدالروف الوانی،سید منیر حیدرشاہ،ارشد نورانی ،رضوان شیخ ،ارشاد نقشبندی ،محمد اختر انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میںعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 23اپریل کی عظمت صحابہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ انھوں نے کہا کہ عاشقان مصطفی ﷺ کو دیوار سے لگانے کی سازشیں ہورہی ہیں قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیراتحاد اہلسنت کےلئے کوشاں ہیں اور بہت جلد عوام اہلسنت خوشخبری سنیں گے انہوںنے کہا کہ فتنہ پرست و نام نہاد ،عالموں کی شعبدے بازیوں کی آڑ میں علماءو مشائخ اہلسنت کو بدنام کرنے کی سازشیں بند کی جائیں وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں خطیب وامام جامع مسجد درگاہ عالیہ سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمةاللہ علیہ علامہ قاری محمد شریف نقشبندی ،خطیب وامام مرکزی عید گاہ رانی باغ علامہ رجب علی الازھری ، خطیب و امام جامع مسجد درگاہ عالیہ میاں صاحب عبدالقادری المعروف تولڑے والے بابا علامہ محمد طاہر طاہری،قاری عبدالرشید اعوان،مولانا رضوان نقشبندی،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری کمال الدین سے ملاقات کی اور انہیں عظمت صحابہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی اور ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا اتحاد اہلسنت کا پیغام پہنچایا،علماءکرام نے کہا کہ عاشقان مصطفی کو بیدار ہونا پڑے گاآج عوام اہلسنت کے نام ونشان کو مسخ کر کے اس پر شپ خون مارا جارہا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ یوم صدیق اکبر کو سرکاری سطح پر منایا جائے سیدنا سدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا امت پر بہت بڑا احسان ہے تمام خلفائے راشدین میں محبت والفت کے روابط قائم تھے اور تمام کی آپس میں رشتہ داریاںتھیں عاشقان مصطفی ﷺ صحابہ کرام ،اہلبیت عظام ،آئمہ مجہتدین اور اولیاءکاملین ،محدثین خلفیہ سلف سب کا احترام کرتے ہیں اور کسی گروہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ اسلاف کی شان میں گستاخی کریں ،انھوں نے کہا کہ اسلاف سے متعلق گستاخانہ لٹریچر آج تک چھاپا جارہا ہے جو پاکستان میں فرقہ واریت کی اصل وجہ ہے اسے بندہونا چاہئے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور امن قائم ہو سکے۔

Latest from Blog