پی ٹی سی ایل کا کاربن کے اثرات میں کمی کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے معا ہدہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ما حول کے تحفظ کے عا لمی ادارے ورلڈ وئلڈلائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف ) کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جس کا مقصد کمپنی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس میں ” گرین آفس پروگرام “ پر عملدرآمد ہے ۔ پروگرام کا مقصد وسائل کی کھپت ،لاگت اور کمپنی کی طرف سے کاربن کے اثرات میں کمی لانا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ میں مدد دی جاسکے ۔ اس معاہدے سے پی ٹی سی ایل ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ مل کر کاربن کے اثرات کا جائزہ اور اس میں کمی لایا جائے گا جس سے گرین آفس کے ہدف کو پو را کر نے میں مدد ملے گی، مطلوبہ معیار پورا ہونے پر پی ٹی سی ایل کو ” گرین آفس “ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین نے کہا کہ ”ماحولیات اور توانائی بحران اس وقت ہمارے ملک کو درپیش اہم مسائل ہیں اور یہ ہر شخص اور ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے دائرہ کار کے تحت ضروری اقدامات کرے ۔ پی ٹی سی ایل کی ایچ آر سروسز کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شہزاد صفدر ، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ مینٹینس شہاب اکبر درانی سمیت ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Latest from Blog