کیرولینا: امریکا میں منعقدہ آر بی سی ہیریٹج گالف ٹورنامنٹ میزبان میٹ کچار نے جیت لی۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہونیوالے گالف ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امریکہ کے میٹ کچار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری سے فتح اپنے نام کی۔ امریکی گالفر نے فائنل مرحلے میں برطانیہ کے لیوک ڈونلڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن امریکا کے بین مارٹن کے حصے میں آئی۔