پولیس کی کارروائی ،لانڈھی سے ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی: کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے4رکنی ڈکیت گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔ملزمان دیگر جرائم کے علاوہ بینک ڈکیتی میں بھی ملوث تھے۔گروہ میں سرغنہ ساجد علی کے علاوہ عمران،اعجاز اور عمران عرف منا شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزما ن کے قبضے سے لوٹ ہوئی رقم اورچھینی ہوئی موٹرسائیکلیںاور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Latest from Blog