پی ٹی سی ایل کی 19ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کی 19ویں سالانہ جنرل میٹنگ اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین اخلاق احمد تارڑ نے اس موقع پربورڈ کے ارکان کی جا نب سے اپنے شئیر ہو لڈر ز کا پی ٹی سی ایل پراعتماد اورحمایت پرشکر یہ ادا کیا اور ملازمین کے عزم اور صارفین کی پی ٹی سی ایل کی خدما ت کے ساتھ وابستگی کو سراہا ۔اخلاق احمد تارڑ نے مزید کہا کہ اس عرصہ کے دوران مستحکم مالیاتی کارکردگی کمپنی کا منافع بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے ۔ پی ٹی سی ایل مجموعی کا ر گردگی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مستقبل میں بھی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے سفر جاری رکھے گی،ہما رے ان اقداما ت کی بد ولت کمپنی کی آمدنی ، منافع اور وسائل میں اضافہ ہوگا اور حصص یافتگان کے محصولات پر بھی مثبت اثر پڑے گا ۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلیٰ، جد ید حکمت عملی کے ذریعے کاروباری مواقع اور حصص یا فتگا ن کی قدر بڑ ھا نے کیلئے مسلسل کو شا ں ہیں ۔ پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل ٹیلی کام کی صنعت کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہے جس کی بد ولت اپنے صارفین کی قدر بڑھانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی تبد یلی لا رہے ہیں اور ہم مستقبل میں بھی منفردسہولیات اور اعلیٰ ترین سروسز کی فراہمی بھی جاری رکھیں گے ۔حصص یافتگان نے متفقہ طور پر31 دسمبر 2013 کوختم ہو نے والے سا ل کے ما لی نتا ئج سمیت ایجنڈے کے تمام آئٹمز کی منظوری دی ۔آخر میں چیئرمین پی ٹی سی ایل بورڈ اخلاق احمد تارڑ نے حصص یافتگان کا شکر یہ ادا کیا۔

Latest from Blog