نیشنل میوزیم کراچی میں لاہور کی مصورہ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش

کراچی: صوبائی وزیر سیاحت وثقافت شرمیلا فاروقی نے ارم اشفاق کی بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کاافتتاح کردیا۔ کراچی نیشنل میوزیم میںمنعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ارم اشفاق کی پینٹنگز قابل تعریف ہےں،انھوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی کاوشوں کو ضرور سراہنا چاہیئے ،اس سے فنکاروں کے حوصلے بلند ہوںگے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میںمدد ملے گی۔اس موقع پر مصورہ ارم اشفاق کا کہنا تھا کہ کراچی میں نمائش کا میرا یہ پہلا موقع ہے اور عوام کی نمائش میںبھر پورشرکت سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ارم اشفاق کامزید کہنا تھا کہ مصوری کاشوق ورثے میں ملا ہے ،میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن مصوری کے شوق نے مجھے پیشہ ور مصور بنا دیا،فنکارہ نے سندھ حکومت کی طرف سے نمائش کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے پاکستان کے مختلف شہروں میں چھ سولو نمائش کر چکی ہوں لیکن کراچی کے اندر نمائش کے انعقاد پر میں زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔نمائش 30اپریل تک جاری رہے گی۔

Latest from Blog