حیدر آباد میں حیسکوریجن کے 14اضلاع میں 3لاکھ سے زائد صارفین سے وصولی کا کام تیز کر دیا گیا

حیدرآباد: وزارت پانی و بجلی کے احکامات پر حیسکو ریجن کے 14 اضلاع میں 3 لاکھ سے زائد نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے صارفین سے واجبات کی وصولی کو تیز کردیاگیا ہے ،اس سلسلے میں کارروائیوں کے دوران 10ہزار 725 سرکاری و نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔جبکہ 95کروڈ روپوں سے زائد کی وصولی کی گئی ہے ۔اوربجلی چوروں کے خلاف FIR درج کرنے کے ساتھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ حکم پر HDA ،واساکے صرف واٹر سپلائی اور ڈرینیج کے بجلی کے کنکشن بحال کردیئے ہیں۔ اور 39 غیرقانونی کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ جن فیڈوروں میں واجبات کی وصولی 100 یا 80 فیصد ہوگی ان کی بجلی کی بندش کا دورانیہ کم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حیسکو ریجن کے 14 اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی مشن کو تیز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کارروائیوں کے دوران میں 10ہزار 725 سرکاری و نجی صارفین کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ آپریشن سرکل I-، کے سرکاری نادہندہ اداروں پر 15 ارب 41 کروڑ 49 لاکھ ، اور نجی نادہندہ صارفین پر 6 ارب 77 کروڑ 15 لاکھ کے واجبات ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے2479 سرکاری اداروں اور 1871 نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ جبکہ آپریشن سرکل II-، کے سرکاری نادہندہ اداروں پر 1ارب 57کروڑ 79 لاکھ ، اور نجی نادہندہ صارفین پر 1 ارب 92کروڑ ایک لاکھ کے واجبات ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے 1625سرکاری اداروں اور 1400نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ جبکہ آپریشن سرکل نوابشاہ کے سرکاری نادہندہ اداروں پر 99 کروڑ 8 لاکھ ، اور نجی نادہندہ صارفین پر48کروڑ 98 لاکھ کے واجبات ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے 1390سرکاری اداروں اور 1960نجی نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 58 خصوصی ریکوری ٹیمیں ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ظہور احمد شیخ کی سربراھی میں کاروائیاں کررہے ہیں ، واضح رہے کہ ہائی کورٹ حیدرآباد کے حکم پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے HDA ،واسا کے صرف واٹر سپلائی اور ڈرینج کے بجلی کنکشن بحال ہیں۔ HDA ،واسا کے 202 بجلی کے منظور شدہ کنکشن پر حیسکو کے 7.9 بلین کے واجبات جولائی 2010سے اب تک کے ہیں ، اس کے علاوہ HDA،واسا کے 39 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔ مزید برآں یہ کہ ایسے تمام 11 کے وی فیڈر جن پر نادہندہ صارفین پر80% فیصد واجبات کی رقم یا اس سے زائد ہے ، وہاں پر بجلی کی بندش کا دورانیہ بل ترتیب 12 ۔ 16۔ 18 اور 20 گھنٹے کیا جائے گا، اور جن فیڈروں پر واجبات کی وصولی 100 فیصد یا 80 فیصد ہوگی ، ان فیڈروں کے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ کم کیاجائے گا۔

Latest from Blog