رکن سندھ اسمبلی خیرالنسا کی سول سرجن کو انتظامی امور بہتر چلانے کی ہدایت

میرپورخاص: ممبر سندھ اسمبلی خیرالنساءمُغل نے سرجن سول اسپتا ل ڈاکٹر غلام حسین انڑکت سول اسپتا ل میر پور خاص کے انتظامی اموربہتر طور چلانے کی ہدایت کی۔ رکن سندھ اسمبلی خیرالنسامُغل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سول سرجن ڈاکٹر غلام حسین اُنڑ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر طور پر چلائیں ۔رکن اسمبلی نے سول ہسپتال میرپورخاص میں ہسپتال کے مسائل کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سول سرجن کو ہدایت کی کہ گھوسٹ ڈاکٹروں اور اسٹاف کی رپورٹ دی جائے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔ایم پی اے نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج و معالج اور صحت و صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو درست کیا جائے بصورت دیگر کوتاہی کے مرتکب افسران ،ڈاکٹروں اور اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے ہسپتال کے انتظامی امور بہتر طور پر نہ چلانے پر سول سرجن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ہدایت کی کہ و ہ اپنی کارکردگی بہتر کریں۔اس موقع پر سول سرجن ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ہیلتھ سندھ حیدرآباد ڈاکٹر رفیق کھوکھر اور ڈاکٹر اشتیاق نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ،فنڈز کی کمی اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی جس پر ایم پی اے نے یقین دلایا کہ ہسپتال کے جائز مسائل حل کرانے کیلئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائے گی۔بعدازاں ایم پی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تعلیم، صحت اور روزگارکی فراہمی کو ترجیح دی ہے ۔ایک سوال کے جواب میںانھوںنے کہا کہ گائنی وارڈ میں آپریشن نہ ہونا ،مردہ خانہ میں لاوارث ظاہر کرکے لاش کو جلد فارغ کرنا ،جنریٹر نہ چلانا انسانیت کی تذلیل ہے جس پر انھوں نے سول سرجن کو ہدایت کی کہ آئندہ اس قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوںنے کہا کہ سول ہسپتال کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو کافی حد تک سدھارا جارہا ہے اور کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مسائل پیداہورہے ہیں۔

Latest from Blog