میرپور خاص پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن

میرپورخاص: میر پورخاص میں پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن موٹر سائیکلیں ،اسلحہ ،شراب اور چرس سمیت قتل کے الزام میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا۔میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ،مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 26چھینی گئی موٹر سائیکلیں، 10ٹی ٹی پسٹل بمعہ گولیاں،1عدد بندوق ، 32شراب کی بوتلیں ،4500سو گرام چرس برآمد کرنے کے علاوہ سابق اسسٹنٹ مختیار کار ،ان کی بیوی اور چار سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان میں ایک اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی میرپورخاص جام ظفراللہ دھاریجو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے میرپورخاص شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھینی جانے کی وارداتوں کے علاوہ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں کی عوامی شکایات پر پولیس حرکت میں آگئی اس دوران پولیس نے مختلف جگہوں پر کامیاب چھاپے مار کر جوہر کالونی میں رہائش پذیر سابق اسسٹنٹ مختیا رکا ر نور عالم اس کی بیوی اور اس کی چار سالہ بیٹی کے قتل کا اہم ملزم مختیار پلی کوگرفتار کر لیا جب کہ اس کیس میں ملوث ملزمہ نسرین پلی پہلے سے گرفتار ہے ، ملزمان سے تین سونے کی چوڑیاں ، مقتول نور عالم کا نام لکھی انگوٹھی سمیت پانچ عد د سونے کی انگوٹھیاں ، مرحومہ مریم پلی کا موبائل فون ، دو کیمرے،ایک کمپیوٹر مانیڑ سمیت آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مورخہ 23اپریل کو کھپرو بس اسٹینڈ پر محبوب علی مری پرسیٹی سائیڈ کی دُکان پر ڈکیتی کرنے والا ملزم سلمان عر ف زیبر پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا جب کے اس کے دیگر ساتھی رضوان بلوچ ، عبداللہ بلوچ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ،ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم سلمان عرف زبیر اور اس کے دیگر ساتھی اس سے قبل SLDپھا ٹک کے قریب بابر جھنڈیر نامی شخص سے اسلحے کے زور پرواردات کی تھی جس میں یہ موقع سے فرار ہو گیا تھا جب کے اس کے دیگر ساتھی عاقب اور احسن کو پولیس نے گرفتار کر لیاگیا تھا ۔ کھپرو اسٹینڈمیں واقع نور شاہ مارکیٹ میں سرون کمار کی دکان سے ایک لاکھ روپے کیش لوٹنے والے ملزمان امداد علی عرف مدو ماچھی سکنہ گوٹھ اللہ بخش کاکا ، عرفان ولد ابوبکر پھنور سکنہ دیھ 118گوٹھ عبداللہ پھنور اور ملزم محمد علی کشمیری بٹ سکنہ آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں لوٹا گیا مال برآمد کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی جام ظفراللہ دھاریجو نے کہا کہ صحافی جہاں ہم پر تنقید کرتے ہیں وہی ہماری پولیس کے اچھے کارناموں کو بھی اجاگر کیا کریں اور عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا ہماری رہنمائی کریں تو ہم پورے ڈویژن سے جرائم کو اکھاڑ کر ختم کر دیں گے۔

Latest from Blog