شہید صحافی شان ڈاہر کے لیے پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ

کراچی02 مئی 2014ء/ ایشیانیٹ پاکستان —  پاکستان پریس فاﺅنڈیشن نے عالمی یوم آزادی ءصحافت کی مناسبت سے پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ شہید صحافی شان ڈاہر کے نا م کر دیا۔ شان ڈاہر نجی ٹی وی چینل اب تک کے لاڑکانہ میں ضلعی نمائندہ تھے ، شان ڈاہر کو 31دسمبر 2013کی رات صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے بدھ میں گولیوں کا نشا نہ بنایا گیا تھا ، انھیں پیٹھ پر گولیا ں لگی تھیں جبکہ انھیں اسپتال پہنچانے کے باوجود وقت پر طبی امداد نہیں دی گئی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے تھے،شان ڈاہر کے لواحقین میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ شامل ہیں۔پی پی ایف کے سیکرٹری جنرل اویس اسلم علی نے اس موقع پر کہا کہ باوجود اس کے کہ شان ڈاہر کومقامی اسپتالوں میں جعلی دواﺅں کے استعمال پر خبر دینے کے پاداش میںنشانہ بنا یا گیا لیکن پولیس رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا ہے،انھوں نے شفاف تحقیقات سے عوام  کوآگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ ایک لاکھ روپے مالیت کے برابر ہے۔

Latest from Blog