کراچی: پاکستان ٹےلی کمےونےکےشنز کمپنی لمےٹڈ(پی ٹی سی اےل) نے اےسوسی اےشن آف بلڈرز اےنڈ ڈوےلپرز(اے بی اے ڈی) کے ساتھ اےک معاہدے پر دستخط کردئےے ۔ پی ٹی سی ایل اس معاہدہ کے تحت اے بی اے ڈی کے موجودہ اور آنے والے منصوبوںکے لیے وسیع انفراسٹرکچر اور جد ید تر ین سر وسز فراہم کر ے گا۔پی ٹی سی ایل کے CBOO & SEVP بزنس زونز ،محمد نصراللہ نے اس مو قع پر کہا کہ معاہدہ سٹرٹےجک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ہماری صلا حیتو ں کی عکاسی کرتا ہے،جس کے ذرےعے اے بی اے ڈی جےسے اداروں کو جدےد طرز کی مواصلات اور آئی ٹی سلوشنز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفےن کو بہتر سہولت فراہم کرنے مےں مدد ملے گی۔چےئرمےن اے بی اے ڈی ،محسن شےخانی نے کہا کہ پی ٹی سی اےل کے ساتھ مل کر جدےد آئی سی ٹی سروسز کی پےشکش کے ذرےعے ہم امےد کرتے ہےں کہ اپنے قابل قدر صارفےن کو بہتر سہولت فراہم کرسکےں گے۔انھوں نے تعمےراتی صنعت کے لیے اے بی اے ڈی کے کردار اور خدمات کی مزید وضاحت کی جو کہ پاکستان مےں انتہائی ترقی ےافتہ شعبوں مےں سے اےک ہے۔اےگزےکٹو نائب صدر اور بزنس زون ساتھ پی ٹی سی اےل کے سربراہ زمان گلزار،سےنئر وائس چےئرمےن اے بی اے ڈی سلےم قاسم پٹےل اور دونوں کمپنےوں کے سےنئر اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔