پاکستان میںرواں سال پولیو کیسز میں سات سو فیصد اضافہ

اسلام آباد: دنیا پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن پاکستان میں صورت حال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ رواں سال اس وائرس میں سات سو فیصد اضافہ ہوا ہےاور 2014میں59بچے عمر بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں۔ پولیو وائرس کا خاتمہ دنیا بھر کی اولین ترجیح بن چکا ہے، لیکن پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس مستقبل کے معماروں کو اپاہج بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے مطابق نائیجیریا اور افغانستان کے بعد پولیو کیسزسب سے زیادہ پاکستان میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ رواں سال ان کی تعداد میں سات سو فیصد اضافہ ہوا ہے اوراب تک59 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق فاٹا میں45 ،پشاور میں4، بنوںمیں 6 اور کراچی میں 4 کیسز سامنے ائے ہیں۔ملک میں امن و امان کی خراب صورت حال اور رضا کاروں پر حملوں کو اس موذی وائرس کے پھیلا و کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

Latest from Blog