نئی دہلی( پی پی آئی )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کو گذشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے ارجنا ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل یہ ملکی سول ایوارڈ یوراج سنگھ کو 2012 اور فاسٹ باﺅلر ظہیر خان کو 2011 میں دیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے ملکی ایوارڈ ملنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ویرات کوہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر کھیلوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا گیا۔
Next Post
فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
Mon Sep 2 , 2013
لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر […]
