لاہور: سابق کپتان جاوید میاں داد نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی عزت گنوانے والوں کو دور رکھے ، دیگر ممالک اپنی کرکٹ کو میچ فکسنگ سے بچارہے ہیں مگر پاکستان نے کو ئی سبق نہیں سیکھا،گزرشتہ واقعات میں جب بھی ہمارے کر کٹر پکڑے گئے تو بہت شرمندگی ہوئی ،لیکن اب غلطیوں سے گریز کرنا پڑیگا ،انھوں نے پی سی بی کے فیصلوں کو سخت تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں بعض سابق کرکٹر ز کولانے کا مقصد مخالفانہ بیانات دینے والوں کو خاموش کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے وہ اپنے اس انوکھے فیصلوں سے جس پیشے سے پہچان رکھتے ہیں اس سے بھی ہاتھ دہو بیٹے گے۔