فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے

لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ نیو کاسل نے فلہم، نارویچ نے ساتھمپٹن کو اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک صفر سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

Next Post

برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا

Mon Sep 2 , 2013
میڈرڈ( پی پی آئی ) دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے پر دستخط کے لئے میڈرڈ پہنچ گئے۔ فٹ بال ایک ایسا کھیل جس سے دیوانگی کی حد تک وابستگی رکھنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کروڑوں میں ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا […]