اسٹیٹ بینک کے کپتان کاشف صدیق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیٹ بینک کرکٹ ٹیم کے کپتان کاشف صدیق کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 2سال کے لیے معطل کردیا ۔32سالہ کاشف صدیق کا نومبر2013میں ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھاجس کے بعدکرکٹ بورڈ نے جنوری 2014میں انھیں عارضی طور پر کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے قائم 3رکنی پینل نے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد کاشف صدیق کو 2سال کے لیے معطل کردیا،کمیٹی میں سابق وکٹ کیپر وسیم باری،ڈاکٹر اکسے ملک اور شاہد کریم شامل تھے۔کاشف صدیق 131فرسٹ کلاس میچوں میں پاکستان کسٹم،پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن اور اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Latest from Blog