شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بطور یوم سیاہ منایا

مظفر آباد/سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے یوم جمہوریہ کو آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بطور یوم سیاہ منایا۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے مظاہرے کئے،یوم سیاہ کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں،بھارت زیر قبضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔  پی پی آئی کے مطابق 26 جنوری  کو دنیا بھر میں بسنے والے مقیم کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اس دن کا بنیادی مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت نے کئی دہائیوں سے ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور قابض علاقے میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت خود اقوام متحدہ میں قضیہ کشمیر لے کر گیا اور کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ انہیں استصواب رائے کا حق دیا جائے گا لیکن آج تک اس وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ بھارت دراصل آج کے دن نام نہاد یوم جمہوریہ مناکر دنیا کی آنکھوں میں جمہوریت کے نام پر دھول جھونک رہا ہے، بھارت نے اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں بندوق کی نوک پر لاکھوں مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے والے ہزاروں بیگناہ کشمیری آج بھی مختلف بھارتی جیلوں میں قید ہیں، ان حالات میں یوم جمہوریہ منانا جمہوریت کیساتھ مذاق ہے۔