حیدر آباد: حیدرآباد کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور سرکاری زمینوں سمیت عوامی رہائشی اسکیموں میں عوام کے پلاٹوں پر ناجائز قابضین کا خاتمہ کیا جائے۔انھوں نے کہاکہ لطیف آباد ،کوہسار ،سائٹ و د یگر علاقوں میں قبضہ مافیا سرگرم ہے اور ان کے خلاف کسی بھی سطح پر قانونی کارروائی نظر نہیں آرہی ہے جو حکومت کی جانب سے عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑنے کا عملی ثبوت ہے ۔انھوں نے کہاکہ حق پرست قیادت عوامی و سرکاری زمینوں پر قبضے کے خاتمے کےلئے ہر سطح پرآواز بلند کریگی اور حیدرآبادکو ان جرائم پیشہ افراد سے پاک کرکے ہی دم لے گی۔ انھوںں نے کہاکہ انتظامیہ کی آشیر باد کے بنا یہ ممکن نہیں کہ جرائم پیشہ افراد عوامی و سرکاری زمینوں پر قبضہ کریںاس لیے انتظامیہ میں موجود کرپٹ افسران کو چاہئیے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریںاور جلد سے جلد قبضہ مافیا کی سرپرستی بند کریں۔