ملک کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوناپڑے گا: ذونل انچارج ایم کیو ایم

حیدر آباد: ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ایم کیوایم کے منشور کا حصہ ہے اور ایم کیوایم قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے قیام ہی سے ملک میں رائج فرسودہ نظامِ حکمرانی کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے گزشتہ روز ایم کیوایم زونل آفس پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کے ضلعی رہنمایونس القادری اورشہزاد احمد کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ، عابد غوری ، اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی دلاور قریشی اور راشد خلجی بھی موجود تھے ۔انھوں نے مزید کہاکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی ملک سے فرسود ہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی بدولت ملک مضبوط ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں میں سے ایک رکاوٹ کرپٹ نظامِ انتخابات ہیں جس کی بنا پر ملک میں کرپٹ ،راشی لوگ ملک کے اعلی ایوانوں میں منتخب ہوکرآتے ہیں اور ملکی دولت اور وقار کو تباہ برباد کردیتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ملک کے تحفظ کے لیے محب وطن قوتوں کو ایک پلٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا اور ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے میں اپنے عملی کردار کو مزید تیز ترکر نا ہوگا ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماﺅں نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے ذمہ داران کو عوامی تحریک کے زیر ِاہتما م حیدرآباد میں منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Latest from Blog