میڈرڈ( پی پی آئی ) دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے پر دستخط کے لئے میڈرڈ پہنچ گئے۔ فٹ بال ایک ایسا کھیل جس سے دیوانگی کی حد تک وابستگی رکھنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کروڑوں میں ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے نامی گرامی کھلاڑیوں کے حصول کیلئے فٹ بال کلبس اپنے خزانوں کے منہ کھول دیتے ہیں۔ برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل سے چھ سالہ معاہدے کیلئے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جب انگلش کلب ٹوٹنہم کی نمائندگی کرنے والے گیرتھ بیل کی خدمات ایک سو ملین یوروز کے عوض حاصل کرلیں جو تاریخ میں کسی بھی فٹ بالر کو دیئے جانے والا سب سے بڑامعاوضہ ہے۔پاکستانی روپے کے حوالے سے یہ رقم 13ارب روپے بنتی ہے ۔ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ فٹبالرپرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے لئے ریال میڈرڈ نے دو ہزار نو میں چورانوے ملین یوروز ادا کئے تھے۔
Next Post
ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
Mon Sep 2 , 2013
لندن( پی پی آئی ) برٹش موٹو جی پی بائیک ریس میں سپین کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ موٹو جی پی کا ٹائٹل ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے اپنے نام کیا۔برطانیہ میںسلور اسٹون سرکٹ پر ہونے والی موٹو جی پی ریس کے فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی […]
