مشعال ملک برطانیہ اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گی

 اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد برطانیہ اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گی۔ پی پی آئی کے مطابق وہ اپنے دورہ کے دوران ہم خیال تنظیموں، سیاسی، سماجی، کاروباری و دیگر کمیونٹی رہنماؤں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ، یورپین ممبران پارلیمنٹ و دیگر اہم ترین حکومتی عہدیداروں کے ساتھ مل کر یاسین ملک کو بھارتی قید سے آزاد کروانے کے لئے بھرپور مہم چلائیں گی اور برطانیہ و یورپ میں ہر عالمی فورم پر دستک دی جائے گی تا کہ نہ صرف کشمیری راہنما یاسین ملک کی رہائی کو جلد ازجلد ممکن بنایا جا سکے بلکہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلوانے کے لئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

Latest from Blog