ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے 4 سال نالائقی، نااہلی کا سامنا کیا۔ پی پی آئی کے مطابق  مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں جلسے کیے، نواز شریف کے جانے کے بعد ملک میں نفرت پھیلائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں نواز شریف نے بْرے حالات میں حکومت سنبھالی، 2017 میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا تھا، نوازشریف کے دور میں ملک ترقی کررہا تھا۔

Latest from Blog