کراچی واٹر بورڈ کی انتظامی غفلت کے باعث عوام پانی سے محروم ہیں:خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کی انتظامی غفلت کے باعث عوام پینے کے پانی سے محروم ہےں ۔شہر بھر میں بننے والے اپارٹمنٹ کو سیاسی سفارش کے تحت پانی کی فراہمی کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب غریب عوام پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ میں واٹر بورڈ منیجنگ ڈئریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے دفترکے کئی چکر لگا چکا ہوں لیکن ان کی طرف سے کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ کہ بجلی کا مسئلہ تو کئی برسوں سے چلا آرہا ہے لیکن تقریباً تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کبھی متاثر نہیں ہوئی ۔ خرم شیر زما ن کا مزید کہنا تھا کہ اگر واٹر بورڈ اسی طرح غفلت برتتا رہا تو ہم اسی ہفتے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کریں گے اور مسئلہ کے حل ہونے تک جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ثمر علی خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Latest from Blog