آپ کا ووٹ اہم ہے کیونکہ یہ آپ کا مستقبل ہے:جمائما، قاسم اور سلیمان کی اپیل

اسلام آباد (پی پی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان بھی پاکستان میں الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔آپ کا ووٹ اہم ہے کیونکہ یہ آپ کامستقبل ہے۔۔قاسم خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔اسی طرح جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیٹوں کی تصویر شئیر کی۔تصویر میں قاسم خان اور سلیمان خان کو پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے ہو دیکھا جا سکتا ہے۔

Latest from Blog