سبی میں تبلیغی اجتماع آج شروع ہوگا،تیاریاں مکمل

سبی(پی پی آئی)سبی میں تبلیغی اجتماع 10 فروری کو شروع ہوگا  اور اختتامی دعا 13 فروری کو ہوگی۔ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت تبلیغی اجتماع کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں علمائے کرام  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ پی پی آئی کے مطابق   ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذکی جائے گی اور تمام سٹاف اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیگا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا خصوصی کیمپ بھی اجتماع گاہ میں لگایا جائے گا۔

Latest from Blog