ابتدائی نصف مدت کیلئے نواز شریف اورباقی کیلئے بلاول وزیراعظم تجویز

اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے ایم کیوایم اور آزاد ارکان سے ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران لیگی وفد نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہو گا جبکہ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر چکی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اسی ملاقات میں آدھی مدت کیلئے ن لیگ اورآدھی مدت کیلئے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پرحتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

Latest from Blog