بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سے مزید 2627 افغان باشندے وطن واپس

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 سے 11 فروری تک مزید 2 ہزار 627 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 973 مرد، 643 خواتین اور 1011 بچے شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق افغانستان روانگی کے لئے 112 گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 86 ہزار 959 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔