حکومت سندھ صوبے میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاست عبد الجبار خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے رئیس خان محمد لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو یوسف حیدرآباد میں زکواة و عشر کی جانب سے غریب ، مفلس و نادار طلباءو طالبات میں اسکول بیگز، ڈریسز و دیگر سامان کی تقسیم کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں ں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد با الخصوص PS-49کے علاقوں میں سرکاری اسکولز کو جوبھی مسائل درپیش ہیں ان کو علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج بھی سرکاری اسکولوں میں پرائیویٹ اسکولو ںکے مقابلے میں تدریسی عمل بہتر ہیں اور حکومت سندھ سرکاری اسکولز میں سہولیات بھی مہیا کر رہی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کو اپنے بچوں اور بچیوں کو سرکاری اسکولوں میں ہی پڑھنا چاہےے جس سے ہم سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین زکواة و عشر کمیٹی حیدرآباد شیر محمد پیر زادو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی کی جانب سے ضلع حیدرآباد کے تقریباً 50مختلف اسکولوں میں 6جماعت سے10جماعت کے 2500 مستحق طلباءو طالبات میں اسکولز ڈریسز ، بیگز ، واٹر کولر ، پنکھے و دیگر سامان کی تقسیم کی گئی ہے اس کے علاوہ ضلع حیدرآباد کے مختلف ہسپتالوں جن میں سول ہسپتال حیدرآباد کو 70لاکھ ، تعلقہ قاسم آباد کو 5لاکھ کی دو اقساط ، تعلقہ ہسپتال ٹنڈو جام ہسپتال میں دو لاکھ روپے ، بھٹائی ہسپتال لطیف آباد کو دو اقساط میں 9لاکھ سے زائد رقوم سالانہ دی گئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع حیدرآباد کے 4تعلقوں میں غریب اور مفلس90بچیوں کو جہیز کی مد میں 20ہزار روپے فی بچی کے حساب سے 18لاکھ روپے کی رقم دے چکے ہیں ۔ انھوںں نے مزید بتایا کہ ذہین و مستحق غریب طلباءو طالبات کو مورا اسکالر شپ کے تحت ضلع حیدرآباد زکواة کمیٹی کی جانب سے کالج و یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات کو اسکالر شپ بھی دی جا رہی ہے ۔ بعد ازاں ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاست عبد الجبار خان نے رئیس خان محمد لوئر سیکنڈری اسکول کے 50غریب اور مفلس طلباءو طالبات میں اسکول ڈریسز ، بیگز ، دوواٹر کولر اور دو پنکھے بھی تقسیم کےے۔اس موقع پر پی ایس 49-کے پی پی پی صدر غلام رسول کلہوڑو ، پی پی پی ضلع حیدرآباد کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سید کمال شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

Latest from Blog