کالعدم تنظیم کے جھنڈے ہٹائے جائیں ورنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی: رہنما اہلسنت

میرپورخاص: اہل سنت جماعت کے رہنماﺅں کی جانب سے میر پور خاص میں کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگانے پر بے چینی کا اظہا ر کیا گیا۔ اہل سنت جماعت کے رہنماﺅں حافظ محمود احمد قادری ، حافظ محمد علی چستی ، شاکرعلی شاکر سمیت دیگر نے میرپورخاص پر یس کلب میں ایک ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں مہاجر کالونی گراﺅنڈ میں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کیا گیا اور شہر میں جگہ جگہ کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگائے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ہیر آباد چوک پر جلسہ کے موقع پر تنظیم نے اپنا جھنڈا لگایا ہوا ہے ،جس کی نشاندی ہم نے ایس ایس پی میرپورخاص سے ملاقات میں کی ہے، ایس ایس پی نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ہیر آبادچو ک سمیت دیگر جگہوں سے کالعدم تنظیم کے جھنڈے ہٹا دےے جائے گے، مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود اب تک جھنڈے نہیں ہٹائے گئے، جس کی وجہ سے اہل سنت افراد میں بے چینی اور اشتعال پا یا جاتا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر 24گھنٹے کے اند ر مذکورہ جگہوں سے اس تنظیم کے جھنڈے نہ اُتارے گئے تو ہم تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرےں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگئی۔

Latest from Blog