ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

سینٹ جانز: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے معزول ہوتے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روز قبل ہی ڈیرن سیمی کی جگہ وکٹ کیپر دنیش رامدین کونیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے پر دلبر داشتہ سیمی نے فوراً ہی ٹیسٹ کر کٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔ویسٹ بورڑ کے مطابق سیمی بدستور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ تیس سالہ سیمی کو 2010 میں کرس گیل کے معاہدے نہ ہونے کے معاملے پر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ان کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 12 میں سے چار ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔ طویل فارمیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرن کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ ٹی 20 کرکٹ میں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 2011میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ تجربہ کار آل راﺅنڈرڈیرن سیمی نے 38 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 5 نصف اور ایک سنچری کی مدد سے 1323 رنزبنائے جبکہ بولنگ میں 84وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں اب تینوں طرز میں الگ الگ کپتا ن ہوں گے ۔ رام دین ٹیسٹ ، ڈیون براوو ون ڈے اور سیمی ٹی ٹوینٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

Latest from Blog