لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے بلک اسٹور میںجدیدایئرکنڈیشنڈ نصب

حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآبادوجامشورو ادویہ کے بلک اسٹور میں 5 لاکھ سے زائد مالیت کے 5جدیدایئرکنڈیشنڈ نصب کرا دیئے ہیں۔ بلک اسٹور جامشورو میں ادویہ محفوظ رکھنے والے اسٹور میں ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئرکنڈیشن نصب کرائے گئے تاکہ کروڑوں روپے کی ادویہ محفوظ رہ سکیں۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے تفصیلی دورے کے بعد معزز شہریوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد جامشوروسندھ کے چند بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے اور حیدرآباد اور اندرون سندھ کے لوگوں کی خدمت عرصہ دراز سے کر رہا ہے ماضی میں آنے والے افسران نے ہسپتال کو ان ضروری اور لازمی اشیاءکی طرف کی طرف توجہ نہیں دی مگر اب ہسپتال ہسپتال کی انتظامیہ اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں شہر کے لوگوں کا تعاون بھی درکار ہے، انھوں نے کہا کہ ہسپتال قوم کی امانت ہے اور اس کی ہر چیز کی حفاظت کرنا ہر شہری کا فرض ہے، عوام کو چائیے کہ وہ ہسپتال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے وفد کو بتایا کہ عنقریب ہسپتال میں مزید جدید مشینری اور آلات نصب کئے جا رہے ہیں صوبائی حکومت کے تعاون سے ہسپتال کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے اور جو مشینری بند پڑی تھیں ان کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Latest from Blog