عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے: زونل انچارج نوید شمسی

حیدرآباد: پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپناشعار بنایا اور ایم کیوایم نے عوامی مسائل کے حل کو کبھی بھی اقتدار سے مشروط نہےں کےا بلکہ اقتدار میں اور اقتدار سے باہر رہ کر بھی مشکل سے مشکل حالات میں بھی عوام کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھا ۔انھوںنے کہاکہ متحدہ قو می موومنٹ نے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر نئی روایت قائم کی اس سے قبل اور آج بھی دیگر جماعتیں صرف و صرف ۲ فیصد مراعات یافتہ طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں بھیجتی آئی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملک کی دیگرسیاسی و مذہبی جماعتوں نے غریب عوام سے صرف ووٹ لئے مگر ان کے لئے عملی طور پر آج تک کچھ نہیں کیا ۔انھوں نے کہا کہ غریب و متوسط طبقہ کے مصائب ومشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو خود مصائب کا شکار رہا ہو متحدہ قو می موومنٹ غریب و متوسط طبقہ کی جماعت ہے اس لئے وہ غریب عوام کے مصائب و مشکلات اور بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہے اور اپنی تمام ترصلاحیتیں بروکار لاتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

Latest from Blog