تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں : رکن اسمبلی ایم کیو ایم صابر حسین

حیدرآباد: تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں اور انکی خدمات سے ملک وقوم کا مستقبل روشن ہوتاہے ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی نے محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام سندھ میوزم حیدرآباد میں منعقد تقسیم برائے ایوارڈ اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کے افسران ، مختلف کالجوں کے پرنسپل و پروفیسرز اور اساتذہ اکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ نسل نوکے بہترمستقبل کےلئے دن رات محنت کرنے والے اساتذہ کو کسی ایوارڈ یا کسی تعریف کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انکی محنت کا صلہ وہ طالب علم ہوتا ہے جو اپنے اساتذہ کا نام روشن کرتاہے ۔انھوں نے کہاکہ اساتذہ اپنی محنت سے ملک کے روشن مستقبل کےلئے جوکردار اداکرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ایسی تقریب کا انعقاد کرنے اس اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ اساتذہ معاشرے میں علم کی شمع سے برائیوں کے اندھیروں کا خاتمہ کرتے ہیں اور محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کی جانب سے منعقد تقسیم برائے ایوارڈ اساتذہ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور حق پرست قیادت فروغ علم کے لیے کاﺅشیں کرنے والوں کو اپنے بھر پور تعاﺅن یقین دلاتی ہے ۔

Latest from Blog