کراچی کے ہوٹل میں لفٹ گرنے سے 3 افراد شدید زخمی

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل کی لفٹ گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد داخل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ویٹ لفٹنگ کے 2 ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری شامل ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ہونے والے تینوں افراد سندھ گیمز میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے۔

Next Post

لاہور کی پٹرول ایجنسی میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

Fri Feb 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی) بادامی باغ لاہور میں واقع پٹرول ایجنسی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آیا جہاں ایک پٹرول کی ایجنسی میں اچانک آگ […]