جوبلی لائف انشورنس اور سیڈ وینچرز کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ عشائیہ

کراچی(پی پی آئی)جوبلی لائف انشورنس نے انٹرپرائز چیلنج پاکستان (ای سی پی) کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن (بی ڈی ایچ سی) کراچی میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس میں 14 سال سے 18 سال کی عمر کے طالب علموں کا قومی سطح پر انٹرپرینیورشپ کا مقابلہ شامل تھا، تقریب میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی شریک تھیں۔  اس پروگرام کی بدولت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر کے 100 اسکولوں کے چار ہزار سے زائد نوجوانوں کو اعتماد، ٹیم ورک، مسائل کے حل کی صلاحیت، فیصلہ سازی، موثر ابلاغ اور تخلیقی سوچ جیسی ضروری مہارتوں سے لیس کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا مشن آگے بڑھانے میں برانڈز کے نمایاں اثرات پر روشنی ڈالی۔سیڈ وینچرز کی سی ای او شائستہ عائشہ نے کہا کہ ”ای سی پی محض مقابلہ ہی نہیں بلکہ یہ تبدیلی کے خواہاں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک سفر ہے۔پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سی ای او،ویل اسٹرا نے ای سی پی جیسے اقدامات میں معاون کاروباری اداروں کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ  ہمارامقصد اگلے پانچ سالوں میں پاکستان بھر کے پسماندہ اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 2000 اسکولوں کے  30 ہزار پسماندہ بچوں کا انتخاب ہے۔

Next Post

جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف  یوم احتجاج منایا

Fri Feb 23 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے امیر مولانا خلیل احمدمخلص کی اپیل پر ملک بھر میں اسرائیل مظالم کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی،امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال امیر پنجاب مولانا ثنااللہ اور امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی  و دیگر علما و مشائخ عظام […]