گندم کی کثیر تعداد کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا: کمشنر شعیب صدیقی

کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کثیر پیدوار کا فائدہ عوام اورعام آدمی کو بھی پہنچنا چاہیے۔ چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن محمد یو سف اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے درمیان ہو نے والی ملا قات میں عوام تک سستی قیمت پر آٹاکی رسائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ آٹاہر شخض کی ضرورت اور خوراک ہے لہذا کراچی کی انتظامیہ حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو سستے آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر ے گی ۔اس موقع پر چیئر مین فلورملز نے عوام کو سستا آٹافراہم کر نے کی حکو متی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلورملز ما لکا ن ایک عا م آدمی کیلئے اچھی سوچ رکھتے ہیں انھو ں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی لا نے کیلئے گندم کی بین لاضلا عی نقل و حمل پر پابندی فوری ختم کی جا ئے ۔چیئر مین فلوز ملز نے مزید کہاکہ عوام کی سہو لت اور آٹے کی سستی فراہمی کے لیے کل سے کراچی کے فلور ملز پر فئیر پرائس شاپ کے بینرز آویزاں کر دیئے جا ئیںگے۔ملاقات میں ایڈیشنل کمشنرکراچی حاجی احمد ،ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی،اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد ابٹرو،ڈپٹی ڈائر یکٹرپرائس کنٹرول کمشنر آفس آصف اقبال اور محکمہ خوراک کے افسران بھی مو جو د تھے۔

Latest from Blog