بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،75 بلین روپے سے زائد وصول

  اسلام آباد/ (پی پی آئی)بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، یکم ستمبر سے اب تک 44 ہزار 730 افراد گرفتار جبکہ 75.166 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے,11 تا 18 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.096 بلین روپے وصول اور 106 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.211 بلین روپے وصول اور  57 افراد گرفتار کئے گئے ہیں،پشاور سے 0.301 بلین روپے وصول اور 26 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.022 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.485 بلین روپے صول  اور 23 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ کوئٹہ سے 0.077 بلین روپے وصول کئے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:انگلیوں کے نشان چوری کرنے کا منفرد طریقہ دریافت یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 44730 افراد گرفتار اور 75.166 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں.

Latest from Blog