کراچی: کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرے وہ اور سندھ حکومت انھیں بھرپور مدد فراہم کرےںگے۔ کے سی سی اے کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیدار کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریںسندھ و شہری حکومت انھیں بھر پور معاونت فراہم کریں گے۔ شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ نرسری ہے ،اس شہر نے دنیا کو عظیم کرکٹروں سے نوازا ہے لیکن کئی سالوں سے اچھے کرکٹر نہیں آپا رہے، انھیں امید ہے کہ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کی زیرِقیادت کراچی کے میدانوں میں اچھے کرکٹرز جنم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ اوع گورنر سندھ بھی کراچی کو کھیلوں کا مرکز دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر کے سی سی اے کے نو منتخب صدر اعجاز فاروقی کا کہنا تھا کہ الیکشن ختم ہوچکا ہے اب میں اور میرے ماتحت عہدیدار بلا تفریق شہر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔شہری حکومت کی جانب سے کے سی سی اے کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کی تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین وراقبال قاسم بھی موجود تھے۔