آزاد کشمیر اسمبلی میں حکومت بنانے یا گرانے کیلئے 27 ارکان کی حمایت درکار

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) وفاق میں پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی نو تشکیل حکومت یقیناً آزاد کشمیر میں اقتدار اپنے پاس رکھنے کی کوشش کریں گے، اس وقت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 53 میں سے پیپلزپارٹی کے تیرہ جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تعداد آٹھ ہے، حکومت بنانے یا گرانے کے لئے 27 ارکان اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔دوسری جانب اگر تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر اور وزیر اعظم چودھری انوار الحق کی زیرقیادت  فارورڈ بلاک ایک ہو جائیں تو مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے، آزاد کشمیر میں اس وقت بھی سادہ اکثر یت فارورڈ بلاک اور پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

Latest from Blog