سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب،سنی اتحاد کونسل کا بائیکاٹ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئیں، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔اسپیکر ملک احمد خان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب امیدوار تھے۔اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے صوبائی اسمبلی سے واک آوٹ کردیا جس کے بعد نعرے بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بعد ازاں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو منانے کے لیے مختلف اراکین کو بھیجا گیا۔اس موقع پر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو بائیکاٹ کرکے نہیں جانا چاہیے۔ ہاریں یا جیتیں، مقابلہ کریں، یہی جمہوریت کا حسن ہے۔اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے تمام اراکین کو اسمبلی کے اندر آنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران اگر نہیں مانتے تو کارروائی آگے بڑھانی چاہیے۔اسپیکر پنجاب کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران آئین کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ آئین آرٹیکل 130 کے تحت سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو بات کرنے کی اجازت نہیں۔ اپوزیشن نہیں آتی تو ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے اراکین کو واپس بلا لیں۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ن لیگ کی  نامزد امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ مخالف امیدوار رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔