جامعہ سندھ کے ہوسٹل میں چوری کی وارداتوں کی تردید

حیدرآباد: جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے ہاسٹل روم میں سے لیپ ٹاپ چوری ہونے، طلبہ پر پولیس اور رینجرز کے لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کو تعلیم دشمن عناصروں کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اپنے تردیدی بیان میں سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ زیڈ اے بھٹو ہاسٹل کے روم سے لیپ ٹاپ یا کوئی اور سامان چوری نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی دھرنا دیا گیا ہے۔ جامعہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں سیمسٹر امتحانات پرامن انداز میں جاری ہیں اور کیمپس کا ماحول خوشگوار ہے، بیان کے مطابق یونیورسٹی میں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار بھرپور انداز میںاپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی طلباءکی تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ بیان میں طلبہ پر تشدد اور پکڑ دھکڑ کرنے کی خبروںکو یونیورسٹی کے تعلیم دوست ماحول کو خراب کرنے کا ڈرامہ قرار دیا۔

Latest from Blog