یورپی یونین کے وفد کا ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان سے ملاقات ،ترقیاتی اسکیموں پر بات چیت

حیدرآباد:  یورپی یونین کے وفد مشن لیڈر اقبال سبحان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان آصف میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع ٹنڈو محمد خان میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھانے کے معاملات پر غور وخوص کیاگیا ۔ ڈی سی ٹنڈو محمد خان نے وفد کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی اور مختلف شعبوں میں یورپی یونین کے تعاون کے متعلق بتایا۔ اس موقع پر یورپی یونین کے مشن لیڈر اقبال سبحان نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ یورپی یونین کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری اسکیموںکو مکمل کرنے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا جب کہ مختلف شعبوں میں افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے ماہرانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں یورپی یونین کی جانب سے مختلف کورسز کرانے کا بندوبست بھی کیا جائے گا تاکہ نجی شعبوں میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکےں۔ یورپی یونین کے وفد نے ڈی سی کو یقین دہانی کرائی کہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے کیوں کہ یورپی یونین کا مقصد غریب ممالک کی ہر لحاظ سے مدد کرنا ہے ڈی سی اس موقع پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے تعاون سے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔ جس سے ضلع کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہو گی ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے محکموں کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

Latest from Blog