میرپور کے رہائشی خاندان کا محکمہ ریونیو کے افسران پر رشوت کے الزامات

میرپورخاص: میرپورخاص کے رہائشی کی جانب سے محکمہ ریونینو کے افسران پر رشوت کے عوض غریب کسانوں کی 6 ایکڑ زرعی زمین کے کھاتے با اثر شخص کے نام منتقل کر نے دوبارہ کھاتے تبدیل کرنے پر 4 لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگادیا۔ تفصیلات کے مطابق دیہہ 136 جھڑبی تعلقہ سندھڑ ی کے رہائشی مسمات رخسانہ ،مسمات جانزادی ،مسمات زبیدہ ،محمد عاشق ،محمد ہاشن ،مسمات باگ بھری نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیہہ 136 جھڑبی میں ہماری 6 ایکڑ زرعی زمین ہے جو ہمارے آباﺅں اجداد سے چلی آرہی ہے ،لیکن اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سندھڑی حفیظ لغاری ،مختیار کار سندھڑی ،بابو چانگ اور تپیدار وریام نے جعل سازی کرتے ہوئے ہماری زمینوں کے کھاتے با اثر شخص نبی بخش کے نام پر منتقل کر دیئے جو کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے ،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے اور اب مذکورہ افسران ہماری زمینوں کے کھاتے بنانے کے لیے ہم سے 4 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں ،جس پر ہم نے رشوت دینے سے انکار کیا تو ہمیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،انھوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،صدر پاکستان ، وزیر اعظم ،گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی ،مختیار کار اور تپیدار کو معطل کر کے کسی ایماندار افسر سے انکوائری کرا کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

Latest from Blog