فئیر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک کی میرپور خاص میں بدامنی اور لاقانونیت کی بھر پور مزمت

میرپورخاص: میرپورخاص ضلع میں بڑھتی ہوئی بد امنی لاقانونیت اور شہروں میں غلاظت کے ڈھیروں اور گندے پانی کے جوہڑ قائم ہونے اور انتظامیہ کی بے حسی کی ڈی جی جی گروپ نے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں۔ فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک کے تحت قائم ہونے والے ڈسٹرکٹ گورنرز گروپ کا ماہانہ اجلاس کنوینر مقصود احمد آرائیں کی صدارت میں ہوا جس میں انجم شہزادی ،تاج بلوچ ،امداد سراج اور دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بد امنی لاقانونیت اور جرائم کی وارداتوں سمیت شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے شدید فقدان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے ،لوٹ مار کرنے والوں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے ،جبکہ بلدیاتی ادارے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں ،اس موقع پر امن و امان کی بحالی صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے افسران سے ملاقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ عوام کو تحفظ کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں ۔

Latest from Blog