پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں سینکڑوں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دینی مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں 181 غیر رجسٹرڈ ہیں، 283 دینی مدرسوں کا کسی بھی مدارس بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا کہ صوبے میں دینی مدارس کی مجموعی تعداد 6 ہزار 482 مدارس ہیں جن میں سے 5 ہزار 362 مدرسوں کا وفاق المدارس العربیہ کیساتھ الحاق ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہیکہ صوبے کے مدارس میں 7 لاکھ 2 ہزار مقامی اور 6 ہزار 596 غیرملکی طلبہ زیرتعلیم ہیں، مدارس میں غیر ملکی اساتذہ کی تعداد 322 ہے جبکہ 32 ہزار 842 مقامی اساتذہ بھی مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Next Post
نیوکراچی میں باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی
Wed Mar 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں عارف نامی شخص نے اپنے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پی پی آئی کے مطابق عارف نامی شخص نے بچوں کو […]