Facebook
RSS

 بھارت کے وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی مبینہ کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا

واقعہ ناقابلِ قبول ہے تاہم حالات کو مزید خراب ہونے دیا جا سکتا۔

اس سے قبل بھارتی حکام کی جانب سے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کارروائی کا ’متناسب‘ جواب دیا جائےگا جبکہ پاکستان کے عسکری حکام نے فائرنگ اور بھارتی فوجی کی ہلاکت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے بدھ کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے اپنے دو فوجیوں کے مارے جانے کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خارجہ سیکرٹری رنجن متھائي نے ہائی کمشنر سلمان بشیر سے کہا ہے کہ بھارت اس طرح کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کرے گا اور پاکستان کو کنٹرول لائن کا احترام کرنا ہوگا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق بدھ کو پریس کانفرنس میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’اس واقعے کو مزید بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ہماری جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو گہری تشویش سے آگاہ کروا دیا گیا ہے۔ ہم ان کے رد عمل کا انتظار کریں گے لیکن یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔‘

انہوں نے اس سے قبل ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور ’ہمیں تمام حقائق کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔یہ کارروائی قیام امن کو پٹری سے اتارنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔۔۔اور ہمیں ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ مذاکرات کا عمل تباہ نہ ہو جائے۔‘

بھارتی وزیرِ دفاع اے کے انٹونی نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج کی کارروائی انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے جو سلوک کیا ہے وہ غیر انسانی ہے۔ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے بات کریں گے۔‘


‫پہلا دبئی انٹرنیشنل وئپ ایکسپو مارچ 202...

دبئی، متحدہ عرب امارات، 15 اکتوبر، 2019/پی آر نیوز وائر/-- ...

فالتوکیسلوسینماٹوگرافی سامان نیلامی کے ل...

ٹائیگر گروپ، ہلکو انڈسٹریل فالتو کیمرے، لینسز، دیگر سامان براہ ...

فالتوکیسلوسینماٹوگرافی سامان نیلامی کے ل...

ٹائیگر گروپ، ہلکو انڈسٹریل فالتو کیمرے، لینسز، دیگر سامان براہ ...

‫ریاض نمائش کے پہلے روز70,000 سے زیادہ ...

ریاض، سعودی عرب، اکتوبر 13، 2019/پی آر نیوز وائر/-- جمعہ ...

تیانجن بنہائی نیو ایریا چین کی اصلاحات ا...

تیانجن، چین، ، 14 اکتوبر، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/-- گذشتہ چار دہائیوں کے ...

‫چائنا میرین اکانومی ایکسپو 2019 اس ماہ ...

شینزین، چین، 09 اکتوبر، 2019/ پی آر نیوزوائر/- شینزن ...

‫بیگو جی آئی ٹی ای ایکس 2019 میں آرٹیفیش...

- سنگاپور پویلین کنٹری میں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ...

‫10 واں چین (تائی ژو) انٹرنیشنل میڈیکل ا...

نانجنگ، چین، 30 ستمبر، 2019 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ ...

‫اوربس نائچ® نے کومبو® پلس کورونری اسٹنٹ...

ہانگ کانگ، ستمبر 25، 2019 / پی آر نیوزوائر/-- جاپان ...

‫‫چین کا ہانگژو عالمی ثقافتوں کی تخلیقی ...

ہانگژو،چین، 24 ستمبر، 2019 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ/-- ہانگژو میونسپل ...