دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں دیہاتوں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کرنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مختلف اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے گورنمٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر میں ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے زکوٰة فنڈ سے 4 اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم ، بیگز ، واٹر کولر اور پنکھے تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں انہوں نے اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ مختلف دیہاتوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت ڈرینج نظام کی بہتری اور سڑکیں تعمیر کرائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پی پی پی کی نہیں ہے تاہم بحثیت ایم این اے جو بھی فنڈز ملے گیں اسے شفاف طریقے سے حلقے کے عوام کی بنیادی سہولیات اور ضروریات کے مطابق خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کو ترقی دلانے کے لیے ایم این اے اسپیشل فنڈ کے علاوہ سندھ حکومت سے بھی فنڈز حاصل کیے جائیں گے تاکہ ان کے حلقے کا کوئی بھی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں تین مرتبہ پی پی پی کے ٹکٹ سے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے انہوںکہا کہ وہ حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے جبکہ اسکول کو درپیش تمام مسائل سمیت اسکول کو کالج کا درجہ دلانے اور اسکول میں آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے لیے پروپوزل تیار کر کے انہیں پیش کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ کو سمری پیش کر کے مسائل کو فوری حل کرایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کرائے جائیں گے تاکہ طالب علم اپنی تعلیم احسن طریقے سے حاصل کر سکیں اس موقع پر ضلعی زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے کہا کہ پی پی پی کی گزشتہ حکومت سے لیکر اب تک زکوٰة فنڈز سے غریبوں اور مستحقین کی جتنی مدد کی ہے اتنی کبھی بھی کسی حکومت میں نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر تعلیم اور صحت کے شعبوں کو زکوٰة فنڈسے کثیر رقم فراہم کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک تعلقہ دیہی کے 22 اسکولوں سمیت ضلع کے 55 اسکولوں کے تقریبا 25 سو طالب علموں کو مورا اسکالر شپ کی مد میں یونیفارم ، بیگز اور اسکولوں کو پنکھے اور واٹر کولر فرام کیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع زکوٰة کمیٹی کی جانب سے 48 اسکولوں کو 55 لاکھ روپے مورا اسکالر شپ کی مد میں فراہم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں زکوٰةفنڈموجودہیںانہوںنے بتایا کہ ضلع زکوٰة کمیٹی کے پاس جو مستحق رجسٹرڈ ہیں انہیں زکوٰة فراہم کرنے کے علاوہ ضلعی زکوٰة کمیٹی کی جانب سے مختلف علاقوں کے غریب اور بے سہارا لوگوں کو علاج کی سہولیات مہیاکی جارہی ہیں اور غریب لڑکیوں کو جہیز بھی زکوٰة فنڈ سے دیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ آج کی اس تقریب میں گورنمنٹ بوائیزہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر، گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول موری منگر ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹنڈو حیدراور گورنمنٹ ایلمنٹری بوائیز ہائی اسکول بہاول زراسکول کے تقریباً 200 طالب علموں میں ایک لاکھ 74 ہزار 100 روپے مالیت کے اسکول یونیفارم ، اسکول بیگز ، پنکھے اور کولر تقسیم کیے گئے ہیں انہوں نے آیندہ بجٹ میں بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر کو زکوٰة فنڈ سے ایک الیکٹرونک کولر دینا کا اعلان کیا انہوں نے سید امیر علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد ضلع کو عشر کی مد میں بقیہ رقم تقریبا ایک کروڑ 75 لاکھ روپے دلائے جائیں تاکہ اس رقم کو بھی اسکولوں میں مختلف سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جاسکے اس موقع پر گورنمنٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر کے پرنسپل علی اکبر سولنگی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسکول کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور بتایا کہ اسکول میں گردو نواح 50 دیہاتوں کے 900 شاگرد تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس اسکول میں مخلوط تعلیمی نظام ہے جس کے لیے کلاس رومز کی کمی ہے انہوں نے اسکول میں اساتذہ کی کمی ، اسکول کو بس فراہم کرنے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، آڈیٹوریم کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔ تقریب میں ضلعی زکوٰة کمیٹی کے رکن اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین سینیر صحافی احمدخان شیخ نے کہا کہ اسکول کو بہت جلد کالج کا درجہ دلایا جائے تاکہ یہاں کی طالبات کو سیکنڈری تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز کالجز میں نا جانا پڑے انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اسکول کے مختلف مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اس موقع پر ایم این اے سید امیر علی شاہ نے اسکول کے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طالب علموں کو دی جانے والی تعلیم کے متعلق معلومات حاصل کیں بعد ازاں ایم این اے امیر علی شاہ جاموٹ نے مستحق طالب علموں میں یونیفارم تقسیم کیے ۔

Latest from Blog